منگل یکم ؍رجب المرجب 1444ھ24؍جنوری2023ء

کابینہ کی توشہ خانے پر دوبارہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

وفاقی کابینہ نے توشہ خانے پر کمیٹی کو دوبارہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکاء کو توشہ خانہ پالیسی پر بریفنگ دی گئی۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کابینہ نے توشہ خانہ پالیسی اور رپورٹ دوبارہ کمیٹی کو بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کرنے کے بعد کابینہ کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے ہدایت کی ہے کہ توشہ خانہ پر کابینہ کو دوبارہ سفارشات پیش کی جائیں گی جس کے لیے یہ معاملہ دوبارہ بین الوزارتی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

وکیل سعد حسن نے کہا کہ عمران خان نےکہاکہ توشہ خانہ کی رقم سےسڑک بنائی، وزیراعظم کوکوئی تحفہ ملےتوتوشہ خانہ میں جمع کراناہوتاہے

علاوہ ازیں کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور قانون سازی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

وفاقی کابینہ کو اجلاس میں توانائی کے بچت پلان پر بریفنگ بھی دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.