وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں گیس اسکیموں پر عمل کی رپورٹ پیش کی گئی۔
پی ٹی آئی نے دوران اجلاس گیس ڈیولپمنٹ اسکیموں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور ملک میں گیس کنکشنز بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ملک میں گیس کنکشنز کی تعداد 3 لاکھ سے بڑھاکر 6 لاکھ تک کی جائے۔
کابینہ اجلاس میں پاکستان میں سرکاری دوروں پر آنے والے ڈپلومیٹس اور افسران کے لیے ویزا فیس میں چھوٹ کی بھی منظوری دی۔
دوران اجلاس وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران کورونا ضوابط (ایس او پیز) پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
Comments are closed.