منگل 28؍شعبان المعظم 1444ھ21؍مارچ 2023ء

کابینہ نے یوم پاکستان پر قیدیوں کی سزا 90 دن معاف کرنے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزا 90 دن معاف کرنے کی منظوری دے دی۔

سزا میں معافی کا اطلاق کا قتل، جاسوسی، دہشت گردی اور فرقہ واریت میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

وفاقی کابینہ کی منظور کردہ سزا میں کمی کا اطلاق دو تہائی سزا پوری کرنے والے قیدیوں پر ہوگا۔

سزا میں کمی کا اطلاق 64 سال سے زائد عمر کے ایک تہائی سزا پوری کرنے والے مرد اور 59 سال سے زائد کی خواتین قیدیوں پر ہوگا۔

سزا میں کمی کا اطلاق 18 سال سے کم عمر اُن قیدیوں پر بھی ہوگا جو ایک تہائی سزا پوری کرچکے ہیں۔

دوسری طرف وزیر اعظم نے1 سال کےدوران سزا معافی پرعمل درآمد سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.