وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے سینیئر جج قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف نظرثانی درخواست (کیوریٹو ریویو) واپس لینے کی منظوری دے دی۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسٰی کے خلاف جھوٹا ریفرنس بنانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے کابینہ کی سب کمیٹی قائم کر دی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ قاضی فائز عیسٰی کے خلاف جو کیوریٹو ریویو داخل کیا گیا تھا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، یہ کیوریٹو ریویو قاضی فائز عیسیٰ کو دباؤ میں رکھنے کے لیے دائر کیا گیا تھا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ قاضی فائز عیسٰی ایک معزز جج ہیں، شہزاد اکبر جیسے غنڈوں نے ان کے ساتھ زیادتی کی، کابینہ نے ایک سب کمیٹی بنائی ہے جو ان ذمہ داران کےخلاف کارروائی پر رپورٹ دے گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جھوٹے ریفرنس کی مذمت کی ہے۔
Comments are closed.