بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کابینہ اجلاس: ڈسکہ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر غور

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے  اجلاس میں ڈسکہ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر غور کیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کابینہ کو الیکش کمیشن کے فیصلے کے تمام نکات پر آپشنز سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران  کابینہ کو سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

 ذرائع کے مطابق کابینہ نے وزیر اعظم کے سینیٹ الیکشن سے متعلق فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں ایل این جی کی قیمتوں میں کمی پر بھی مشاورت کی گئی، جبکہ کابینہ کو ایل این جی کی قیمتوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے  کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن کوششیں کریں گے۔

عمران خان نے کابینہ کو دورہ سری لنکا پر بھی اعتماد میں لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.