پیر26؍رمضان المبارک 1444ھ17؍اپریل 2023ء

کابینہ اجلاس: وزیراعظم کا وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کو خراج عقیدت

وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ نے وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی دینی اور سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے کار حادثے میں انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر مفتی عبدالشکور کےلیے فاتحہ خوانی کی گئی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مرحوم وفاقی وزیر نے دینی اور سیاسی خدمات سرانجام دیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ مفتی صاحب ایک جید عالم باعمل مسلمان اور بے پناہ علم رکھنے والی شخصیت تھے، سیاسی لحاظ سے وہ اپنی جماعت کے ماتھے کا جھومر تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں ایک سال کے مختصر عرصے میں مفتی صاحب نے ہم سب پر گہرے نقوش چھوڑے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ جس مستعدی، محنت، لگن اور تندہی سے حج آپریشنز سر انجام دیے وہ لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے انتقال سے ان کے خاندان، کابینہ، پارلیمان اور سیاست سب کےلیے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.