بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کابینہ اجلاس میں ٹرانسپیرنسی رپورٹ پر گفتگو ہوئی

وفاقی کابینہ اجلاس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان سے متعلق رپورٹ پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا، جس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان سے متعلق رپورٹ پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف سب سے زیادہ اقدامات لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے مقدمات کا سامنا کرنے کی بجائے ملک سے باہر ہیں اور مقدمات میں غیر ضروری التوا کا بہانہ بنا رہے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کرپشن کے زیر التوا کیس جلد نمٹانے کے لیے عدالتوں میں موثر پیروی کا فیصلہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.