بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کابینہ اجلاس میں لاپتا افراد سے متعلق قانون سازی پر اتفاق

وفاقی کابینہ اجلاس میں لاپتا افراد سے متعلق قانون سازی پر اتفاق رائے ہوگیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونےو الے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لاپتا افراد کے حوالے سے قانونی سازی کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ اب ملک حالت جنگ میں نہیں ہے اس لیے لاپتا افراد سے متعلق لازمی قانون ہونا چاہیے۔

اجلاس کے دوران حکومت نے ای ویزے جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی اور ہدایت کی کہ دنیا بھر میں ای ویزے کے اجراء کے انتظامات مکمل کیے جائیں۔

کابینہ کو دوران اجلاس نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ اس موقع پر ای سی سی، سی پیک کمیٹی اور کابینہ برائے قانونی مقدمات کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.