افغان دارالحکومت کابل کی مسجد میں زور دار دھماکا ہوا ہے، دھماکا نماز کی ادائیگی کےدوران ہوا۔
ترجمان کابل پولیس کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد کی اموات کا خدشہ ہے۔
ترجمان خالد زدران کا کہنا ہے کہ دھماکا مسجد کے اندرونی احاطے میں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ہونے والی اموات اور زخمیوں کی تعداد ابھی معلوم نہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت سے قریب کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.