بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فاشسٹ حکومت کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہے، شہزاد وسیم

اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے شہباز گِل پر مبینہ تشدد کا معاملہ سینیٹ میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ موجودہ فاشسٹ حکومت کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا کہ گزشتہ رات تمام دنیا نے شہباز گِل کے امیجز دیکھے ہونگے۔

رہنما تحریک انصاف سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز گِل کو سانس لینے میں شدید دشواری ہے، اُن کو کچھ ہوا تو کون جوابدہ ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ شہباز گِل پر تشدد کے حوالے سے میں پوچھتا ہوں کہ کہاں ہے سول سوسائٹی ؟

شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ یہ سب اس لیے ہو رہا ہے کہ ان کے عزائم سیاسی ہیں، اپنی مرضی کا بیان دلوانے کیلئے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے۔

اہوں نے مزید کہا کہ یہ چاہتے ہیں شہباز گِل عمران خان کے خلاف بیان دیں، ہم اس کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی سینیٹرز نے قائد حزب اختلاف کی تقریر کے بعد ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.