پیر25؍ربیع الثانی 1444ھ21؍نومبر2022ء

کابل: کار بم دھماکے میں 2 افراد ہلاک

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق دھماکے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔

طالبان پولیس کے ترجمان خالد زردان نے کہا کہ گاڑی میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں، مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملہ کس نے کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.