افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تین دھماکوں میں ڈسٹرکٹ پولیس چیف سمیت 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
کابل کے علاقے براکی میں ڈسٹرکٹ پولیس چیف کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، پولیس چیف کے ہمراہ دو گارڈز بھی دھماکے میں ہلاک ہوئے جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوئے۔
اس سے پہلے کابل کے قلعہ عبدالعلی کے علاقے میں بھی پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تیسرے دھماکے میں بھی سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 4 افراد زخمی ہوئے۔
ابھی تک کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
Comments are closed.