being honest about wanting hookup reddit gay hookup places in gloucester county nj gina valentina melissa moore hookup hotshot hookup Mansfield Center hookup Stafford CT secure hookup site

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کابل، 40 خواتین پولیس افسران کی گریجویشن مکمل

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی اکیڈمی آف پولیس سے 40 خواتین پولیس افسران نے گریجویشن مکمل کر لیا۔

طالبان کے ایک سینئر عہدے دار سہیل شاہین نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں  نے بتایا کہ 40 خواتین پولیس افسران نے کابل اکیڈمی آف پولیس سے گریجویشن مکمل کرلی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ یہ خواتین افسران انشاء اللہ ایک آزاد افغانستان میں اپنے عوام اور ملک کی خدمت کے لیے ملک کی سیکیورٹی فورسز میں شامل ہونے جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ 6 ماہ قبل افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ جلد افغانستان میں مضبوط اسلامی حکومت ہوگی۔

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا ویلنٹائن ڈے گزشتہ روز منایا گیا، طالبان کی جانب سے بھول فروشوں کو فروخت محدود رکھنے کا کہا گیا۔

 اُن کا کہنا تھا کہ کسی سے بدلہ نہیں لیا جائے گا، افغان سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،خواتین کو اسلامی شرعیہ کے مطابق حقوق حاصل ہونگے، عورت کے خلاف تفریق ختم کریں گے۔

یہ بھی کہا گیا تھا کہ تمام ادارے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں،تمام افغانوں کے مذہبی عقائد اور روحانی اقدار کا احترام کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.