پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے نوجوان بلے باز شان مسعود کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح کاؤنٹی کرکٹ میں شان مسعود کھیل رہے ہیں آج تک کوئی نہیں کھیلا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا کھیل بہتر کرنے کے لیے کیمپ لگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تمام کھلاڑی پرفارم کریں گے تو کھیل میں بہتری آئے گی، کوشش ہے اس کھیل میں بیٹرز کو زیادہ مواقع فراہم کریں۔
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اسد شفیق نے فرسٹ کلاس میں تسلی بخش کارکردگی نہیں دکھائی۔
کپتان سے متعلق بیٹنگ کوچ نے کہا کہ بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، دن بہ دن ان کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح کاؤنٹی میں شان مسعود کھیل رہے ہیں آج تک کوئی نہیں کھیلا۔
Comments are closed.