پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے سینیٹ کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔
ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی نے کل جس انداز سے سینیٹ کا معاملہ اٹھایا وہ تشویش ناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ کو اعتماد میں لیے بغیر آئینی ترمیمی بل گزشتہ روز قومی اسمبلی میں لایا گیا۔
سابق چیئرمین سینیٹ نے سوال اٹھایا کہ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا بل کیا آئین و قانون کے مطابق ہے؟
میاں رضا ربانی کا یہ بھی کہنا ہےکہ سینیٹ کو یہ کہہ کر بے توقیر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ منڈی لگے گی، سینیٹرز آئیں گے۔
Comments are closed.