پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ دنیا کے کئی اہم معاملات پر پاکستان اور جاپان کا مؤقف ایک ہی ہے۔
رضا بشیر تارڑ کی جاپان کے شہنشاہ نارو ہیٹو Naruhito سے ملاقات ہوئی ہے۔
پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے جاپان کے شہنشاہ کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔
جاپانی حکام کی جانب سے پاکستانی سفیر کو خصوصی پروٹوکول میں شاہی محل لے جایا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جاپانی شہنشاہ نے پاکستان کے سفیر کو خوش آمدید کہا اور پاکستانی سیاسی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
جاپانی شہنشاہ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور دونوں ممالک کے درمیان بہترین اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ملاقات کے بعد رضا بشیر تارڑ نے جاپانی حکومت اور جاپانی شہنشاہ کا شکریہ ادا کیا اور بعدازاں جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان بہترین اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔
رضا بشیر تارڑ نے کہا کہ امید ہے وقت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔
Comments are closed.