بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کئی اراکین PTI سے جان چھڑانا چاہتے ہیں: رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بہت سے اراکین ایسے ہیں جو اس سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔

لاہور کی انسدادِ منشیات کی عدالت میں اپنے خلاف کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اس وقت عوام اور ملک کے ساتھ زیادتی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں اب ان کی باری ہے، اپنے گناہوں کی سزا بھگتیں گے، پی ٹی آئی حکومت ہم سب سے مذاق کر رہی ہے۔

راناثناء اللّٰہ نے کہا کہ پہلے کبھی کسی سیاسی مخالف کے خلاف منشیات کا مقدمہ نہیں بنایا گیا، میرے خلاف کیسز پراسیکیوشن ہی واپس لے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویڈیو اسکینڈل میں موجود لوگوں نے اعتراف کیا ہے کہ پی ٹی آئی اس میں ملوث تھی، یہ صرف سینیٹ کے ووٹ کو قابلِ شناخت بنانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب لاہور کی انسدادِ منشیات عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف 20 گواہوں کے بیانات کی کاپیاں فراہم کی گئیں ۔

عدالت نے رانا ثناء اللّٰہ کو آئندہ سماعت پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا اور سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.