بلوچستان کے ضلع ژوب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جماعت اسلامی کے جلوس میں دھماکے سے 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس نے سراج الحق کے قافلے پرحملے کی تصدیق کی اور کہا کہ امیر جماعت اسلامی اس دھماکے میں محفوظ رہے ہیں۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ کیا گیا ہے، حملہ آور مارا گیا ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہا کہ ژوب میں استقبالیہ جلوس میں خود کش دھماکا ہوا، سراج الحق اور دیگر کارکن محفوظ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے میں کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی بلوچستان عبدالولی شاکر نے کہا کہ ژوب میں استقبالیہ جلوس میں خودکش دھماکا ہوا ہے۔
جماعت اسلامی کا ژوب میں جلسہ تھا، جس سے سراج الحق نے خطاب کرنا تھا۔
Comments are closed.