جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک ’فیک فیلڈنگ‘ چارج سے بچ گئے۔
میچ کے بعد آفیشلز نے ہر زاویئے سے فخر زمان کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو کا مشاہدہ کیا اور وہ متفق ہیں کہ ڈی کوک نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھی فخر زمان کے رن آؤٹ کے معاملے پر کوئی تحریری شکایت نہیں کی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ فخر زمان کی شاندار اور جارحانہ اننگز کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا رہا۔ جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے فخر زمان کو آؤٹ کرنے کے لئے جھانسا دیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فخر زمان کا کوئنٹن ڈی کوک کے جھانسے میں آکر رن آؤٹ ہونے پر کہنا تھا کہ اُن کے آؤٹ ہونے میں زیادہ غلطی ان کی اپنی ہی ہے۔
میچ میں فخر زمان نے 155 گیندوں پر 193 رن کی شاندار اننگز کھیلی تھی جس میں 10 چھکے اور 18 چوکے شامل تھے۔
Comments are closed.