کراچی میں ڈی سی کیماڑی کے دفتر پر مبینہ حملے کی سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی اور کارکنان ڈی سی آفس کی دیوار پھلانگتے نظر آئے، ڈی سی آفس میں ہنگامہ آرائی کے خلاف مقدمہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج ہے۔
کراچی میں 18 جنوری کو ڈی سی کیماڑی کے دفتر پر مبینہ حملے کی فوٹیج آفس میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کے باعث سامنے آگئی۔
فوٹیج میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی اور کارکنان کو ڈی سی آفس کی دیوار پھلانگتے دیکھا جاسکتا ہے، علی زیدی نے کارکنان کی مدد سے ڈی سی آفس کی دیوار عبور کی۔
پولیس کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کارکنان زبردستی ڈی سی آفس میں داخل ہوئے تھے، ڈی سی آفس میں حملے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی، بلال غفار سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ بھی درج ہے۔
مقدمہ دہشتگردی، ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت تھانہ سائٹ اے میں درج ہے۔
واضح رہے کہ ڈی سی آفس پر مبینہ حملے کا واقعہ 18 جنوری کو پیش آیا تھا۔
Comments are closed.