جمعرات 3؍رجب المرجب 1444ھ26؍جنوری 2023ء

خیبرپختونخوا، نگراں کابینہ کی آج حلف برداری کا امکان

خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کی آج حلف برداری کا امکان ہے۔

گزشتہ روز گورنر غلام علی اور نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کی 5 گھنٹے  تک ملاقات ہوئی۔

خیبرپختونخوا میں نیا سیاسی بحران پیدا ہوگیا، سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے نگراں صوبائی کابینہ کی تشکیل کے مشاورتی عمل کا بائیکاٹ کردیا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے وزرا کے معاملے پر مشاورت کی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے نگراں کابینہ کیلئے مشاورتی عمل کا حصہ بننے سے انکار کر دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.