ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کو 26 نومبر کے دھرنے کا مقام حساس تنصیبات سے دور رکھنے کی تجویز دے دی ہے۔
اسد عمر نے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ملاقات میں معاملہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے علم میں لانے اور فیصلے سے آگاہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ شعیب کے ساتھ 26 نومبر کے دھرنے کے سلسلے میں اہم ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی سی راولپنڈی نے اسد عمر کو حساس تنصیبات سے دور جلسہ یا دھرنا کرنے کی تجویز دی ہے، اسد عمر نے معاملہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے علم میں لانے اور فیصلے سے جلد آگاہ کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔
ڈی سی راولپنڈی کے مطابق پی ٹی آئی جلسہ و دھرنے کو متبادل جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا اور جلسہ یا دھرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی اجازت نامہ بھی جاری نہیں کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت جاری ہے، اجازت نامے میں جلسہ و دھرنے کی جگہ کا نام تحریر کریں گے۔
کیپٹن ریٹائرڈ شعیب کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جلسہ و دھرنا علامہ اقبال پارک مری روڑ کے ارد گرد ہی کیا جائے گا۔
Comments are closed.