سندھ ہائیکورٹ نے بصارت سے محروم دو افراد کو مستقل ملازمت نہ دینے پر ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔
تعلیم یافتہ نابینا افراد کو کوٹا مختص ہونے کے باوجود نوکری نہ دینے کیخلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔
عدالتی حکم کے باوجود نابینا لڑکی صائمہ اور مجتبٰی کو مستقل ملازمت نہ دینے پر عدالت نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
درخواست گزاروں کے وکیل کا کہناتھا کہ عدالت نے اپریل میں اسپیشل افراد کے کوٹے پر دونوں کو مستقل ملازمت دینے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم کے باوجود کے ڈی اے نے انہیں مستقل ملازمت فراہم نہیں کی۔
واضح رہے کہ درخواست گزار صائمہ اور مجتبٰی کے ڈی اے میں کنٹریکٹ پر دو سال ملازمت کرچکے ہیں۔
Comments are closed.