ڈیرہ غازی خان میں مسافر بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 25 افراد کا تعلق راجن پور سے تھا۔ جن کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کردی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹریفک حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ سے راجن پور جانے والی مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی تھی، افسوس ناک حادثے میں 31 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.