وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کیس مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے۔
اس سسٹم سے ایف آئی اے کا سارا تفتیشی ریکارڈ اور شکایت کی وصولی سے لے کر چالان جمع کرانے تک کا ریکارڈ ڈیجیٹل طور پر مانیٹر کیا جاسکے گا۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سی ایم ایس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
یہ ایک محفوظ سافٹ ویئر سسٹم ہے جسے ایف آئی اے کی اپنی ماہرین کی ٹیم نے تیار کیا ہے۔
Comments are closed.