ایک جاپانی کارپینٹر نے حیرت انگیز اور مخصوص تعمیراتی کارنامہ انجام دیتے ہوئے چھوٹا لیکن دنیا کا انتہائی مخصوص محل کے انداز کا ’ڈاگ ہاؤس‘ تیار کیا ہے، جس پر ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالرز لاگت آئی ہے۔
اوساکا میں واقع جاپان کی کلچرل پراپرٹی اسٹرکچرل پلان کمپنی ثقافتی عمارتوں اور زلزلوں سے محفوظ عمارتوں کے ڈیزائن بنانے میں خصوصی مہارت کی حامل ہے اور اس کے ملازمین روایتی آرکیٹیکچرل، صدیوں پرانے مقبرے اور مذہبی عبادت گاہیں بنانے کا فن جانتے ہیں۔
اس کمپنی نے حال ہی میں انوڈن کے کوڈ نام پر مبنی ایک نئے پراجیکٹ کا اعلان کیا، جو مخصوص ڈاگ ہاؤس کی تعمیر کے حوالے سے تھا اور اسے اعلیٰ معیار کے قدرتی مواد سے اس طرح تعمیر کرنا تھا کہ اس میں وہی روایتی تکنیک استعمال ہو جو جاپانی مقبروں، عبادت گاہوں اور قلعوں کی تعمیر میں ہوتے ہیں۔
اسی چیز کو پیش نظر رکھتے ہوئے مذکورہ بالا کارپینٹر نے کتے کے رہنے کے لیے یہ مخصوص رہائش گاہ تیار کی۔
Comments are closed.