سندھ ہائی کورٹ نے ڈیڑھ ارب روپے غیر قانونی طور پر افغانستان بھیجنے والے ملزم باچا خان کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔
سندھ ہائی کورٹ میں ملزم باچا خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔
عدالتِ عالیہ نے ملزم کی 20 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔
ایف آئی اے کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم باچا خان پر ڈیڑھ ارب روپے غیر قانونی طریقے سے افغانستان بھیجنے کا الزام ہے۔
ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم باچا خان کو نومبر 2019ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ملزم پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Comments are closed.