عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈیل مکمل ہوگئی، کیس ختم ہو گئے، صرف انتخاب سے بھاگنا ہے جو ممکن نہیں ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا پر حالیہ سیاسی صورتحال پر پیغام جاری کیا ہے۔
شیخ رشید احمد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ڈیل مکمل ہوگئی، کیس ختم ہو گئے، صرف انتخاب سے بھاگنا ہےجو ممکن نہیں، ڈار اور مفتاح ایک دوسرے کو طعنے دے رہےہیں اور عوام ماری گئی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ مودی کی ریٹنگ کم ہو گئی، 24 اکتوبر کو نیب کو بتاؤں گا نواز شریف نے بلڈنگ ون ہائیڈپارک 47.5 ملین پاؤنڈ میں بیچی جس سے برٹش این سی اے (NCA) خریدار کے خلاف ایکٹو ہو گیا اور سپریم کورٹ کو مداخلت کرنی پڑی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شیخ رشید احمد ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اشارہ دے چکے ہیں۔
انہوں نے ایک بار میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ اپوزیشن کے پاس ہمارے بندے ہیں تو ہمارے پاس بھی ان کے بندے ہیں، اپوزیشن اپنے جال میں خود پھنس گئی ہے۔
Comments are closed.