ترجمان وزارت توانائی و پٹرولیم کا کہنا ہے کہ ماضی میں ڈیلرز کے مارجن 20 پیسے کے حساب سے بڑھتے رہے، اس بار 99 پیسے بڑھانے کی درخواست کی گئی، اس اضافے سے ڈیلرز کاماضی کانقصان بھی پورا ہوجائے گا۔
ایک بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی و پٹرولیم عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کے حق میں نہیں، ملک کی بڑی او ایم سیز بند پٹرول پمپ کھلوانے کے لئے کوشاں ہیں، ان بڑی کمپنیوں کے اپنےپٹرول پمپ کھلےہوئےہیں۔
ترجمان وزارت توانائی و پٹرولیم کا کہنا ہے کہ بہت سارے ڈیلرز اپنے پمپ کھولنے کو تیار ہیں لیکن انھیں روکا جارہا ہے۔
وزارت توانائی و پٹرولیم کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی مارجن کا افراط زر کے لحاظ سے ہر 6 ماہ بعد تعین کیا جاتا رہے گا، عوام کی پریشانی دور کرنے کے لیے اوگرا نے منصوبہ بندی کوحتمی شکل دے دی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت تیل وافر مقدار میں موجود ہے۔
Comments are closed.