جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج میں آج بڑا مقابلہ ہوگا

ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج میں آج بڑا مقابلہ ہوگا۔ میر نادر خان مگسی، صاحبزادہ سلطان سمیت پاکستان کے ٹاپ ریسرز حصہ لیں گے۔

خواتین کیٹیگری میں سلمیٰ خان ہوم ٹریک پر شکست کھا گئیں، تشنہ پٹیل کا پہلا جبکہ ماہم سرفراز کا دوسرا نمبر رہا۔ سلمیٰ مروت کی گاڑی کے دونوں ٹائر پھٹ گئے تھے۔

ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج ریس کے دوسرے روز اسٹاک کیٹیگری، ویمنز کیٹیگری اور پروفیشنل موٹرسائیکل کیٹیگری کے مقابلے ہوئے۔ ریس کیلئے 118 کلومیٹر پر دشوار گزار ٹریک ہے جس پر گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ اس دوران کئی گاڑیوں کے ٹائر پھٹ گئے۔

کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان یحییٰ اخونزادہ کا کہنا تھا کہ یہ آف روڈ اسپورٹس صوبے کی تاریخ میں پہلی ریس ہے، ایسے ایونٹس سے ٹورازم اور ثقافت دونوں کو فروغ ملے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.