dknight magicbox ii bluetooth hookup hookup Telford Pennsylvania edelman hookup whisper hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلاچی ڈی آئی خان میں آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں میں فضل رحمان عرف خیری اور مہران شامل ہیں، جن کا تعلق گاؤں لونی اور گاؤں روری سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے سب مشین گنز، دستی بموں سمیت اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے مختلف اقسام کی گولیوں کی بڑی تعداد بھی برآمد ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.