متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کے مطابق کنور نوید جمیل کو برین ہیمرج ہوا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کنور نوید جمیل کو برین ہیمرج کی شکایت کے بعد انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے قوم سے کنور نوید جمیل کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ کنور نوید جمیل نے گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔
Comments are closed.