جمیعت علمائے اسلام ف (جے یو آئی ف) کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنانے سے متعلق باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔
مولانا عبدالغفور حیدری سے میڈیا ٹاک کے دوران صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کیا ’کیا آپ کو ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے؟‘
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ صادق سنجرانی ہمارے چیئرمین ہیں، ان سے ملاقات ہوتی رہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ کہہ نہیں سکتا کہ 12 مارچ کے بعد چیئرمین سینیٹ کون ہوگا۔
Comments are closed.