سندھ حکومت نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل ارشد حسین کو گریڈ 17 سے 18 میں ترقی دے دی، محکمۂ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
محکمۂ داخلہ سندھ نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل ارشد حسین کو گریڈ 17 سے 18 میں ترقی دی ہے جس کا محکمۂ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ارشد حسین شاہ کی ترقی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارش پر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کی مختلف جیلوں میں عرصۂ دراز سے ان کی خدمات انتہائی قابلِ ستائش رہی ہیں جن میں قیدیوں کو ہنر سکھانا بھی شامل ہے۔
Comments are closed.