ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاءالدین نے توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین کو 3 ماہ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم سنادیا۔
عدالتی حکم ایک سرکاری مکان کی الاٹمنٹ کے مقدمے کی سماعت کے دوران دیا گیا جس کے بعد پولیس نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو عدالت سے تحویل میں لے لیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ لِٹی گیشن (litigation) آفیسر رانا محبوب نے غیر مہذبانہ اور چیخنے کے انداز میں بات کی، عدالت کو یقین ہے کہ ڈی سی اور اے سی کی ملی بھگت سے یہ منصوبہ بنایا گیا۔
Comments are closed.