بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی انتخاب: اتحادی جماعتوں کے موقف میں تضاد

پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں کیا ہوا؟ اتحادی جماعتوں کے موقف میں تضاد سامنے آگیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کہتی ہے ہم انتظار کرتے رہ گئے، 5 بجنے میں 10 منٹ باقی تھے، ہمیں علی حیدر گیلانی کے کاغذات نامزدگی ہی جمع نہیں کروانے دیے گئے۔

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے عمل میں دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 186 ووٹ ڈالے گئے۔

 علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ الیکشن شفاف نہیں ہوگا، اسی لیے ہم نے بائیکاٹ کردیا۔

 تحریک اںصاف کے واثق قیوم بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے، وہ کل حلف اٹھائیں گے۔

پنجاب اسمبلی کےڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے ہفتہ کی شام 5 بجے تک کا وقت مقرر تھا، اپوزیشن اتحاد کے امیدوار علی حیدر گیلانی نے کاغذات نامزدگی وصول تو کیے لیکن جمع نہیں کروائے جس پر سیکرٹری اسمبلی نے واثق قیوم کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کردیا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں راجہ بشارت نے کہا کہ اپوزیشن نے کاغذات نامزدگی وصول کیے، لیکن جمع نہیں کروائے، انہوں نے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے کاغذات جمع نہیں کروائے۔

نو منتخب ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم کا کہنا تھا اب جلد وفاق کی طرف بھی یلغار ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.