بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈپٹی اسپیکر الیکشن: علی حیدر گیلانی نے بائیکاٹ کی وجہ بتادی

مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار برائے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے انتخابی عمل پر اعتراضات اٹھا دیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ہم نے ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات صاف اور شفاف نہیں ہیں، ہمیں الیکشن پراسیس پر شدید اعتراضات تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے رہنما راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے کاغذات نامزدگی وصول کیے لیکن 5 بجے تک کاغذات جمع کرانے کوئی نہیں آیا، واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔

راجہ بشارت نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

انہوں نے کہا کہ واثق قیوم کی کامیابی کا اعلان اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کردیا گیا ہے۔

راجہ بشارت نے کہا کہ واثق قیوم کا بلا مقابلہ منتخب ہونا عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.