بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سری لنکن صدارتی محل سے پرچم چرانے والا شخص گرفتار

سری لنکن پولیس نے صدارتی محل سے دو سرکاری پرچم چرانے والے شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکن پولیس نےصدارتی محل سے سرکاری پرچم چرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا شخص ٹریڈیونین لیڈر ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار شخص صدارتی محل سے چرائے گئے پرچموں کو بطور بیڈشیٹ اور دھوتی استعمال کررہا تھا۔

سری لنکن پولیس کے مطابق ایک شخص کو جمعے کی رات گرفتار کیا گیا، یہی وہ وقت تھا جب ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر اُسے سرکاری صدارتی پرچم کو بیڈشیٹ اور دھوتی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

ملزم نے بتایا کہ اس نے ایک پرچم جلادیا ہے جبکہ دوسرا پولیس نے برآمد کرلیا ہے، پولیس نے ٹریڈ یونین لیڈر کا 2 ہفتے کے ریمانڈ لیا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں ملک میں جاری بدترین معاشی بحران کے خلاف احتجاج کے دوران کئی سو مظاہرین نے صدر راجاپاکسے کی رہائشگاہ پر دھاوا بول دیا تھا۔

اس حملے کے بعد سری لنکن صدر کو ملک سے فرار ہونا پڑا تھا اور انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

دو کروڑ سے زائد آبادی کے حامل سری لنکا میں گزشتہ کئی ماہ سے مہنگائی، خوراک کی قلت، طویل لوڈشیدنگ کے پیش نظر عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.