امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر جوبائیڈن کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں سیاسی طور پر کچل دینے کا عہد کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے 2 دن قبل اگلے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد اب ڈونلڈ ٹرمپ ایک حریف کے طور پر کھل کر سامنے آگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایک سیاسی تقریب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کا مذاق اڑایا، نقل اتاری اور ان پر سخت تنقید بھی کی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنی 90 منٹ کی تقریر کے دوران 76 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 80 سالہ امریکی صدر جوبائیڈن کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ہم ان کو کچلنے جارہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوبائیڈن کا مذاق اڑانے کو ان کے حامیوں نے پسند کیا اور تالیاں بجائیں۔
سابق امریکی صدر نے کہا کہ وہ واحد امیدوار ہیں جو تیسری عالمی جنگ کو روکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن نے امریکا کو پوری دنیا کے لیے ڈمپنگ گراؤنڈ بنا دیا ہے اور یہ کہ امریکا اب بائیڈن انتظامیہ کے ماتحت ہے جسے احمق لوگ چلاتے ہیں۔
Comments are closed.