سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے ڈومیسٹک پروازوں میں کھانے پینے کی اجازت ہو گی۔
سی اے اے حکام کی جانب سے جاری کیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دورانِ فضائی سفر ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ دیگر ایس او پیز پر بھی عمل کرنا ہو گا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے یہ فیصلہ ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز میں کمی کے بعد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پی آئی اے نے این سی او سی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے یکم اکتوبر سے اندرون ملک اور بیرون ملک فضائی سفر کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم قرار دے دیا ہے۔
Comments are closed.