ڈولفن ایک انسان دوست آبی حیات ہے اور اکثر ہی انٹرنیٹ پر ڈولفن کی منفرد اور دلچسپ اداؤں کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں ایلیسن نامی ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ڈولفنز کی ایسی ہی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
اس ویڈیو میں سینکڑوں ڈولفنز کو سمندروں کی سطح سے ایک لہر کی شکل میں نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس دلکش نظارہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
اس ویڈیو کو اب تک 1.2 ملین صارفین نے دیکھا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ لائک بھی کرچکے ہیں۔
Comments are closed.