وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈس انفارمیشن سے نمٹنے کے لئے مؤثر لائحہ عمل بنانا ہوگا، اقوام متحدہ کو مسئلے کے حل کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا، لوگوں میں بھی آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے دوست ممالک پر مشتمل گروپ آف فرینڈز کے افتتاحی اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دوست ملکوں کے ساتھ ملکر ڈس انفارمیشن کے خلاف اقدامات کئے ہیں، ڈس انفارمیشن کی روک تھام کے لئے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ڈس انفارمیشن آج کے گلوبل دور کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، ڈس انفارمیشن سے آگاہی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی جاسکتی ہے۔
Comments are closed.