بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈسکہ واقعے کی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال

ڈسکہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 پر ضمنی انتخاب کے دوران کشیدگی اور فائرنگ کے واقعات کی رپورٹ مقامی پولیس نے آئی جی پنجاب کو بھجوا دی ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق 9مقامات پر جھگڑے، 3مقامات پر ہوائی فائرنگ اور ایک مقام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوئندکے میں فائرنگ سے2 افراد ذیشان اور ماجد جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ 3 افراد ساجد، قمرالزمان اور ایک راہ گیر زخمی ہوا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ڈسکہ فائرنگ واقعے میں کارکنوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں میں مقتول ماجد کا بھائی ساجد بھی شامل ہے۔

گوئندکے سمیت فائرنگ کے چاروں واقعات کے مقدمات درج کرلیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے دوران دن بھر سیاسی جھگڑے ہوتے رہے،ڈسکہ میں تلخ کلامی کے بعد ایک پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کے نتیجہ میں نون لیگ اورتحریک انصاف کا ایک ایک کارکن قتل ہوگیا تھا۔

سیالکوٹ،لاہور(نمائندگان جنگ) حلقہ این اے 75 ڈسکہ…

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ڈسکہ فائرنگ واقعے میں کارکنوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ثبوت ہے کہ نون لیگ دھونس، دھاندلی، تشدد اور غنڈہ گردی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.