سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ووٹرز کا صبر جواب دے گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ میں پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کو گھنٹوں انتظار کرایا جاتا رہا، جس پر ن لیگی کارکنوں کا صبر جواب دے گیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں ووٹرز کو بے وقوف بنایا گیا، یہاں تک کہ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ن لیگ کے ووٹرز نے پولنگ سست کرنے کے معاملے پر احتجاج کیا ہے اور وہ پولنگ اسٹیشن کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہوئے۔
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے اس موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ انتظامیہ اس صورتحال پر شرم کرے، آئیے آپ کو دیکھاتے ہیں۔
Comments are closed.