جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ڈسکہ: عوام کا حق رائے دہی سے متعلق دلچسپ سروے نتائج

ڈسکہ کے عوام ووٹ دیتے وقت کس چیز کو پہلی ترجیحی دیتے ہیں؟ نئے سروے کے نتائج سامنے آگئے۔

ایپ سوس اور گیلپ پاکستان کے سروے میں ڈسکہ کے عوام نے ووٹ دیتے وقت پارٹی اور شخصیت دونوں کو پہلی ترجیح دینے کا کہا ہے۔

آئی پی ایس او ایس کے سروے میں ڈسکہ کے 45 فیصد عوام نے کہا کہ وہ ووٹ دیتے وقت پارٹی اور شخصیت دونوں کو اہمیت دیتے ہیں۔

گیلپ پاکستان کے سروے میں اسی خیال کا تذکرہ 42 فیصد نےکیا ۔

پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں ڈسکہ سے 52 فیصد ووٹرز نے پہلی ترجیح پارٹی وابستگی کو دینے کا کہنا جبکہ پارٹی اور شخصیت حلقے کے عوام کی دوسری چوائس نظر آئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.