وزیرِاعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے الزام عائد کیا ہےکہ ڈسکہ الیکشن میں ن لیگ کی قیادت نے 12 کروڑ روپے تقسیم کیے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جیتے ہوئے پولنگ اسٹیشنز پر خرید و فروخت کی گئی، مشہور زمانہ بریف کیس والی سرکار کے نواسے ڈسکہ میں گھومتے رہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ وہ دعویٰ نہیں کر رہیں، ثبوت فراہم کریں گی، اگر الیکشن کمیشن کو ناگوار نہ گزرے تو وہ اس کا بھی جائزہ لے۔
فردوس عاشق اعوان نے طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا وہ آر او کو ن لیگ کو کامیاب کروانے کے جذبے پر مبارکباد پیش کرتی ہیں، کافی ہاتھ پیر مارنے کے بعد وہ پی ٹی آئی کی جیت کو شکست میں بدلنے میں کامیاب ہوئے۔
Comments are closed.