صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ الیکشن کو شفاف بنانے کے لئے پریذائڈنگ آفیسرز سے حلف لیا گیا ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام اسرار خان نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں بھی ووٹنگ ہوگی، لوگ بلا خوف گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالیں۔
غلام اسرار خان نے کہا کہ حلقہ میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل ہیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ عملے کو سخت وارننگ دی گئی ہے، اگر عملہ بے ضابطگی میں ملوث پایا گیا تو نوکریاں بھی جا سکتی ہیں۔
غلام اسرار خان نے کہا کہ امیدوار بھی اپنے پولنگ ایجنٹوں کی تربیت کریں، پولنگ ایجنٹ دستخط شدہ فارم 45 حاصل کئے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں۔
Comments are closed.