جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ڈسٹرکٹ اسپتال فیصل آباد میں زیرِ علاج قیدی فرار

فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں زیرِ علاج قیدی فرار ہو گیا، جس کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ڈسٹرکٹ جیل سے 2 قیدی فرار ہوگئے، قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اخلاق نامی قیدی کو 2 روز قبل سینٹرل جیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ طارق وارڈ میں زیرِ علاج تھا۔

مذکورہ قیدی وارڈ سے اچانک فرار ہو گیا، جس کا کسی کو پتہ نہ چل سکا۔

قیدی کے فرار ہونے پر اس کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.