فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں زیرِ علاج قیدی فرار ہو گیا، جس کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق اخلاق نامی قیدی کو 2 روز قبل سینٹرل جیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ طارق وارڈ میں زیرِ علاج تھا۔
مذکورہ قیدی وارڈ سے اچانک فرار ہو گیا، جس کا کسی کو پتہ نہ چل سکا۔
قیدی کے فرار ہونے پر اس کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
Comments are closed.