ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیوایچ او) کے ماہرین نے ووہان کی فوڈ مارکیٹ کا دورہ کیا اور جان لیوا وائرس کے پھیلنے کی وجوہات جاننے کیلیے تحقیقات کیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) کی ٹیم نے کورونا کی ابتدا کی تحقیقات کے لیے چین کے شہر ووہان کی فوڈ مارکیٹ کا دورہ کیا، جہاں سے ممکنہ طور پر وبا کی ابتدا اور پھیلاؤ کی اطلاعات ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک ٹیم نے ووہان کے اس اسپتال کا دورہ کیا جہاں ایک سال قبل COVID-19 مریضوں کا علاج ہوا تھا، ماہرین نے وبائی امراض کا سبب بننے والے وائرس کے پھیلاؤ کی تحقیقات کیں۔
خیال رہے کہ ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کو چین پہنچنے پر 14 روزہ قرنطینہ کرنا پڑا جس کے بعد حکومتی اجازت سے انہیں ووہان شہر لے جایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 10 کروڑ 31 لاکھ35 ہزار 7 افراد متاثر، 22 لاکھ 29 ہزار 456افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 7 کروڑ 47 لاکھ 62 ہزار427 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
The post ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کا ووہان کی فوڈ مارکیٹ کا دورہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.